چینی سفارت خانے کا احسن اقدام، مدارس کے بچوں کیلئے بھی تحائف بھجوا دیئے

437

 چینی سفارت خانے نے اسکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ مدارس کے بچوں کیلئے بھی تحائف بھجوا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کے سیکٹر المرکز اسلامی آئی نائن فور میں بچوں کے درمیان سامان تقسیم کرنے کی تقریب  ہوئی  جس میں  مولانا فضل الرحمان کے ترجمان مفتی ابرار احمد، ڈی جی اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر انعام اللہ  نے  خصوصی شرکت  کی ، تقریب میںچائنہ سفارتخانہ کی جانب سے سکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ مدارس کے بچوں کیلئے تحائف دیئے گئے ،بیگز میں تعلیم سے وابسطہ سامان موجود جو بچوں کو دیا گیا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر انعام اللہ نے کہا کہ چائنہ کی جانب سے مدارس کے بچوں کیلئے سکول تحائف بھجوانا احسن اقدام ہے  جبکہ ترجمان  مولانا فضل الرحمن  مفتی ابرار احمد نے   کہا کہ چائنہ پاکستان کا ہمسایہ ملک ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین دوست ملک ہے، چائنہ نے ہمیشہ پاکستان کو برادرانہ ملک سمجھا ہے۔