یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی ایران پر کڑی تنقید

261

(انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ یمن کے عوام ایرانی تجربے کو قبول نہیں کریں گے، چاہے وہ کتنی بھی قیمت کیوں نہ ادا کریں۔ ایک محفوظ، منصفانہ اور مستحکم وطن میں ہمارے یمنی عوام کا مقدر ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جرمن سفیروں ہیوبرٹ جوزف یگس، مالٹا کلائیو ایکولینا سیبیانیول اور یونان کے الیکسس کانسٹنٹو پالوس کوسفارتی اسناد جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں بعد انہوں نے نشاندہی کی کہ حوثی ملیشیا اور ان کا سرپرست ایران اپنی دشمنی کی بنیاد پر امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں اور نہ ہی اس کی پروا کر رہے ہیں۔