سکھر، بنیادی سہولیات نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا احتجاج

217

سکھر( نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکریٹری مبین احمد جتوئی کی ہدایات پر بچل شاہ میانی کی عوام کو بنیادی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے بچل شاہ کے عوام اور پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ مظاہرین نے سابقہ میئر سکھر ارسلان شیخ اور سابقہ ڈپٹی میئر طارق چوھان کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر پلے کارڈ اور جھنڈے تھے، احتجاج کی رہنمائی پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر منور خان چوہان، سٹی صدر بلال سومرو، تعلقہ جنرل سیکریٹری لیاقت ڈریہو، ماجد ڈنور اور دیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نمائندگان کی نااھلی کے باعث سندھ کا تیسرا بڑا شہر سکھر بنیادی سہولیاتی سے محروم ہے، سابقہ میئر اور ڈپٹی میئر نے سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے، شہر ی دریائے سندھ کے پاس بسنے کے باوجود بچل شاہ میانی کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا گیا، اکثر علاقوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں، سکھر سے منتخب نمائندوں نے بچل شاہ میانی کو نظر انداز کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچل شاہ میانی میں ترقیاتی کئے جائیں نہیں تو احتجاج سخت کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ بچل شاہ میانی سکھر کا بہت بڑا علائقہ ہے جس میں 3 یوسیز ہیں۔ مگر بچل شاہ میانی میں سہولیات موجود نہیں ہیں، منتخب نمائندگان اور میئر ڈپٹی میئر بھی بچل شاہ سے منتخب ہوئے تھے، اس کے باوجود بھی انہوں نے بھی نظر انداز کیا اور عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ثابت ہوئے۔