نیب صرف زیر تفتیش کیس سے متعلق جائداد ضبط کرسکتا ہے‘ عدالت عالیہ

266

 

اسلام آباد(آن لائن)نیب کب کسی کی جائداد ضبط کر سکتا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اصول طے کر دیے، نیب صرف وہی جائداد ضبط کر سکتا ہے جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو سابق ڈی جی پارکس کراچی کے گھر چھاپے میں بھائیوں ، رشتے داروں کی گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی قرار دی گئی ضبط کی گئی، جائداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے ، عدالت کے مطابق لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد 8 میں سے 5 گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی تھی۔ نیب شاہ رخ جمال اور دیگر کی گاڑیوں کی ضبطگی کا کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا ۔ شاہ رخ جمال، محمد طیب اور
حارث کی گاڑیاں واپس نہ کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا،تینوں افراد کے اپنے کاروبار موجودہیں ، نیب گاڑیوں کا لیاقت قائم خانی سے تعلق نہیں دکھا سکااحتساب عدالت پانچوں گاڑیاں جلد اپنے اصل مالکان کے حوالے کرائے ۔