اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے، دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا. انشاءاللہ اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے طیار ہو گا. اس کے بعد وزیراعظم @ImranKhanPTI کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے. تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد انشاءاللہ 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 28, 2021