پاکستانی باکسر نے روبر باریرا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

394

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر روبر باریرا کو شکست دے دی۔دبئی کے باکسنگ ایرینا میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل اپنے نام کیا۔رپورٹس کے مطابق 12راو?نڈز پر مشتمل فائٹ میں ججز نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان یہ باو?ٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوئی، اس سے قبل پاکستان کے محمد وسیم 12 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ ایک میں انہیں شکست ہوئی ہے۔کولمبین باکسر، محمد وسیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں،وہ 26 فائٹس میں حصہ لے چکے ہیں، انہوں نے 13 حریفوں کو ناک آئوٹ کیا جبکہ بریرا کو 3 میں شکست ہوئی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے محمد وسیم نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 باکسر کو شکست دینے کے بعد رنگ میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔حمد وسیم نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والی فائٹ میں کولمبیا کے باکسر بریرا کو شکست دیکر ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔محمد وسیم کا پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا دو مرتبہ ڈبلیو بی سی سلور چیمپئن بنا ہوں اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کولمبین فائٹر کے ساتھ بہت مشکل فائٹ تھی، ورلڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں، آگے بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا۔دوسری جانب ڈبلیو بی سی سلور چمپئن بننے کے بعد محمد وسیم کی رنگ میں رقص کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں محمد وسیم کے چہرے پر زخم بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔