گوادر میں شراب کی تمام دکانیں بند کرنے کا حکم جاری، نوٹیفکیشن جاری 

756

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں شراب کی تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹیکش نے شراب کی دکانیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ گوادرمیں امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے شراب کی دکانیں بندکی گئی ہیں۔یاد ہے کہ گوادر میں دیے گئے دھرنے کے شرکاء  نے شراب کی دکانیں بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ دھرنے کو ختم کرنے کے لئے سمندرمیں غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے احکامات تک گوادرمیں تمام شراب کی دکانیں بند کی جائیں۔

خیال رہے کہ گوادر میں جاری احتجاجی دھرنے کو 12 روز مکمل ہوگئے ہیں، ماڈہ، لسبیلہ اور دیگر علاقوں سے بھی لوگ اس میں شریک ہوئے ہیں۔