سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

3920

گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی، جس میں رانا شمیم کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سابق جج کامبینہ بیان حلفی ریاست، عدالتی نظام داغدارکرنیکی کوشش ہے، مبینہ بیان حلفی عدالتوں پرعوام کااعتماد متاثرکرنیکی مذموم کوشش ہے، متن میں کہا ہے کہ راناشمیم باراوربینچ میں غلط فہمیاں پیداکرنیکی کوششیں کرتیرہے، سابق جج راناشمیم کی وجہ سےعدالتی نظام کافی عرصہ ڈی ریل رہا، ایک سال تک وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، قرار داد کے مطابق وکلانے پہلی بارسپریم اپیلٹ کورٹ احاطے میں راناشمیم کیخلاف دھرنادیا، راناشمیم کیصادرکردہ فیصلوں کوجوڈیشری میں کبھی پذیرائی نہ ملی،

انھوں نے جی بی آرڈر2018کے برخلاف اپنی پنشن بھی وصول کی،جی بی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ راناشمیم نے سینئروکلاکیخلاف مقدمات درج کرائے اورلائسنس معطل کئے اور انھوں نے خلاف قانون گریڈ 18سے 20میں بھرتیاں کرائیں، خلاف قانون بھرتیوں کیخلاف مقدمات زیرسماعت ہیں،قرارداد میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ بار جی بی راناشمیم کے بیان حلفی کی بھرپورمذمت کرتی ہے، قانون وانصاف کی بالادستی کیلئے کسی قربانی سے  گریزنہیں کریں گے، سپریم کورٹ پاکستان راناشمیم کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن مقررکرے۔

.