شہباز شریف فیملی سے رقم کی واپسی کیلیے درخواست

111

لاہور (نمائندہ جسارت) شہباز شریف فیملی کی العریبیہ شوگر ملز کی جانب سے قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر پنجاب بینک
نے قرض کی رقم کی ریکوری کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے ہیں۔ پنجاب بینک نے درخواست میں العریبیہ شوگر مل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شوگر مل نے بینک سے 74 کروڑ کا قرض لیا لیکن مقررہ وقت میں قرض کی رقم واپس نہیں کی۔