گلگت بلتستان (آن لائن) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ارکان اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ارکان اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کم مالی وسائل اور مشکل معاشی صورتحال میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حکومت اسمبلی اجلاس سے متفقہ طور پر منظور ہونے والے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے بل کوریورس کردے گی، موجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صرف ہوں گے۔