کراچی (اسٹاف رپورٹر) 18ویں ویسٹبری ٹینس چمپئن شپ چھٹے دن کے نتائج کے مطابق فائنل کی دوڑ کے لیے کھلاڑیوںکی جدوجہد جاری ہے۔ ڈی اے کریک کلب کے زین نواب نے ڈی اے کریک کلب میں 18ویں ویسٹ بیری ٹینس چمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنی جیت اور پریشان کن سلسلہ جاری رکھا جب انہوں نے حیدرآباد کے دوسرے سیڈ نادر بچانی کو 6-3، 1-6، 0-10 سے شکست دی۔ بعد ازاں مینز ڈبلز میں اپنے والد ایئر وائس مارشل رضی نواب کے ساتھ جوڑی بنا کر مینز ڈبلز فائنل میں بھی جگہ بنائی جب انہوں نے ٹاپ سیڈ عقیل شبیر اور مراد خان کو سیمی میں 4-8 کے اسکور سے شکست دی۔مینز سنگلز سیمی، فرحان الطاف نے نادر مرزا کو 6-7، 0-6 سے شکست دی۔زین نواب نے نادر بچانی (حیدرآباد) کو 6-3، 1-6، 0-10 سے شکست دی۔جونیئرز انڈر 17 سنگلز سیمی۔ رحیم وقار نے احسن احمد کو 4-6، 0-6 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 15 سنگلز سیمی فائنل لائبہ اسماعیل نے شانزے راشد کو 1-6، 4-5 سے ہرایا۔