سیالکوٹ(کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایکسپورٹ فنانس، لانگ ٹرم فنانسنگ اور ری فنانس سکیموں پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت سیالکوٹ چیمبر کے سینئر نائب صدرقاسم ملک نے کی جس میں سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔سیمینار میں ڈویلپمنٹ فنانس ڈویژن ا سٹیٹ بینک آف پاکستان صفیان تاثیر نے شرکا کو سیالکوٹ کی صنعت کے اہم شعبوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت مختلف اسکیموں کے طریقہ کار، دائرہ کار اور اہلیت میں بہتری کی جائے۔