سکھر،خشرہ اورروبیلا ہم میں کتے رکاوٹ بن گئے

157

بدین(نمائندہ جسارت) خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ،بدین شہر کے وارڈ نمبر 6 کے سومرا محلہ میں 24 گھنٹوں میں خسرہ کے باعث 2 معصوم بچے 3 سالہ یاسمین سومرو اور حسام سومرو کی ہلاکت نے ڈی سی بدین اور ڈی ایچ او بدین کی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کی کامیابی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ۔ بچوں کے والدین عبدالجبار سومرو اور لیاقت سومرو نے بتایا کہ محلے میں انسداد خسرہ اور روبیلا کی ٹیم نہیں آئی ہے جبکہ محکمہ صحت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ڈی سی بدین اور محکمہ صحت بدین کے ضلعی افسر ڈاکٹر فاروق لغاری نے اپنے افسران کو اس مہم کے پہلے دن 15 نومبر کو رپورٹ روانہ کردی ہے کہ بدین میں 80 فیصد بچوں کو خسرہ او روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگا دیے گئے ہیں۔ دوسری طرف انسداد خسرہ اور روبیلہ مہم کے نگران ڈی ایچ او بدین سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ موصوف حیدر آباد سے بیٹھ کر مہم کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ انسداد خسرہ اور روبیلا کی قومی مہم کا آج ہفتے کو آخری دن ہے۔ موصوف نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ وہ حیدرآباد میں ہیں اور بچوں کی ہلاکت سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں مزید معلومات لے لیتا ہوں۔ اسی سلسلے میں ڈی سی بدین آغا شاہنواز پٹھان سے رابطہ کیا گیا تو بھڑک اُٹھے اور کہا تم ڈاکٹر ہو تمہیں پتہ ہے بچوں کو خسرہ تھا؟ اور کہا اس بارے میں ڈی ایچ او سے معلوم کرو آئندہ مجھے فون مت کرنا یہ کہہ کر فون بند کردیا۔