اسٹیبلشمنٹ کے لیے پیپلز پارٹی واحد آپشن ہے،اعتزاز احسن

153

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے پیپلز پارٹی واحد آپشن ہے۔ موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو بلاول زرداری کے علاوہ کسی سے ہاتھ ملا کر چلنا گوارا نہیں ہو گا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتزاز احسن
نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ناقابل گورننس بنا دیا ہے۔موجودہ حکومت ٹریک سے ہٹ چکی ہے۔اب یہاں پر آسانی سے گورننس نہیں ہو سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ سے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کا مطالبہ ہے کہ پہلے نوازشریف کو واپس لائیں تاہم نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔پاکستان سے 40 گنا زیادہ نوازشریف کی دولت باہر ہے۔نوازشریف صرف اپنی بیٹی کو یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ بس کسی طرح ایک بار یہاں سے مریم نواز کو نکالوں۔یہاں ان کی جائداد کی جو نیلامیاں وغیرہ ہوتی رہتی ہیں میرا نہیں خیال اس سے نوازشریف کو کوئی فرق پڑے گا۔پیپلز پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اس کو کوئی بڑی بات نہیں سمجھتا یہ شریف خاندان کا پیمانہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں یا برے۔میں نہیں سمجھتا کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں لازمی مقبول ہونا چاہیے اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی بلاول کے علاوہ کوئی اور ملے گا نہیں جن سے ہاتھ ملانا ان کو گوارا ہو۔