سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس ‘شیریں مزاری اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی

288

اسلام آباد (آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل چیئرمین کمیٹی اوراپوزیشن ارکان کی فوری
پاس کرنے کی مخالفت پرشیریں مزاری اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی جبکہ قائمہ کمیٹی نے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ ترمیمی بل نیشنل کمیشن ان دا رائٹ آف چائلڈ اسلام آباد بل منظور کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، اجلاس کے ایجنڈے میں جووینائل جسٹس سسٹم (ترمیمی) بل 2021 ء پر غور شامل تھا۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری چائلڈ پروٹیکشن (ترمیمی) بل 2021ء کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ (ترمیمی) بل 2021ء اور قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (ترمیمی) بل 2021ء کا حوالہ دیا گیا ۔ تفصیلی غور و خوض کے لیے کمیٹی جووینائل جسٹس سسٹم (ترمیمی) بل، 2021ء اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چائلڈ پروٹیکشن (ترمیمی) بل 2021ء اور نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (ترمیمی) بل 2021ء کو کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔