شہباز شریف کا شیخ رشیدسے اظہار تعزیت

116

اسلام آباد(اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے صدرو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکو ٹیلیفون کیا اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور دکھ کااظہار کیا۔ شہباز شریف نے شیخ رشید احمد سے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔