شاہ محمود قریشی کی دعوت اسلامی کے وفد سے ملاقات

294

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے دعوت اسلامی کے 8رکنی وفد نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔وفد میں حاجی یوسف سلیم، احتشام عطاری، محمد عمران اور دیگر ذمے داران بھی شامل تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغان شہریوں کی انسانی بنیاد پر معاونت کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،ہمیں توقع ہے کہ عالمی برادری، ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔وفد نے وزیر خارجہ کو مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔