کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس، مصطفی کمال احتساب عدالت پیش

274

احتساب عدالت میں کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں سابق سٹی ناظم مصطفی کمال پیش ہوئے۔

عدالت نے گواہ کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ گواہ کی تیاری مکمل نہیں، تیاری کا وقت دیا جائے۔ استدعا پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے گواہ کو آئندہ سماعت پر تمام دستاویزات کے ساتھ لانے کی ہدایت کی۔ تمام ملزموں اور وکلا کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔