چین۔افریقہ تعاون افریقی خطے کی حقیقی ضروریات پر مبنی ہے، چینی وزارت خارجہ

322

چین۔افریقہ تعاون کے حوالے سے فرانسیسی وزیر خارجہ کے تبصرے کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چا لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین۔افریقہ تعاون کی افادیت کے بارے میں افریقی عوام کی رائے حقیقی پیمانہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ممالک چین ۔ افریقہ تعاون کو بامقصد اور منصفانہ انداز میں جانچیں گے، افریقی دوستوں کی آوازوں کو زیادہ سے زیادہ سنیں گے اور افریقہ کے لیے مزید اچھے اور عملی اقدامات کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ چین افریقی عوام کا دیرینہ  ،مخلص اور بہترین دوست ہے۔ چین نے مسلسل 12 سالوں سے افریقہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔ چین۔افریقہ تعاون فورم کے قیام کے بعد سے چینی کمپنیوں نے افریقہ کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں 10,000 کلومیٹر سے زائد ریلوے اور تقریبا 100,000 کلومیٹر سڑکوں کو شامل اور اپ گریڈ کیا ہے، افریقی ممالک میں 4.5 ملین سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ چین نے افریقہ کی ترقی میں تیزی لائی ہے  اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔ یہ بات پوری عالمی برادری پر عیاں ہے۔ چین۔افریقہ سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون افریقہ کی خواہشات کے احترام اور  افریقہ کی حقیقی ضروریات پر مبنی ہے۔ افریقی ممالک نے  گہرے اور پائیدار ترقیاتی تصور پر قائم رہنے کو بے حد سراہا ہے۔ چین۔افریقہ تعاون کو بدنام کرنے کی افریقہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔