ـ18ویں ٹینس چیمپئن شپ کے 5ویں دن کے نتائج، اختتامی تقریب آج ہوگی

226

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نتالیہ زمان اور زینب علی نے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے جانے وا لی 18ویں ویسٹ بیری ٹینس چیمپئن شپ کے لیڈیز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میچ جیت لیے۔اختتامی تقریب آج شام 4 بجے منعقد ہوگی۔ رشید جان محمد، چیف ایگزیکیوٹو ویسٹبری گروپ مہمان خصوصی ہوں گے۔ مینز سنگلز کوارٹرز میں فرحان الطاف نے اسد کو 0-6، 0-6 سے شکست دی۔ نادر مرزا نے اشعر میر کو 7-6 (4)، 4-6، 7-10 سے زیر کیا۔زین نواب کو شیراز بھنڈ کے خلاف واک اوور مل گیا۔ نادر بچانی (حیدرآباد) نے ونود داس کو 4-6، 1-6 سے فاتح رہے۔لیڈیز سنگلز سیمی فائنل میں نتالیہ زمان نے ورشا داس کو 1-6، 0-6 سے ہرایا۔زینب علی عائشہ علی کو 1-6، 0-6 مات دیکر کامیاب رہیں۔انڈر 15 سنگلز سیمی فائنل میں سمیر زمان نے احسن احمد کو 0-4، 5-3، 1-4 سے ہرایا۔ اختتامی تقریب آج شام 4 بجے منعقد ہوگی۔ رشید جان محمد، چیف ایگزیکیوٹو ویسٹبری گروپ مہمان خصوصی ہوں گے۔