لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کابینہ ارکان کی تعداد37 ہوگئی ۔پنجاب کی 37 رکنی کابینہ میں 4ا سپیشل اسسٹنٹ اور 5 مشیران بھی شامل ہیں، جس کا تمام تر مالی بوجھ عوام کے کندھوں پر آن پڑا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کابینہ کے ارکان کی تعداد 34 تھی۔