کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کورنگی نمبر 5 اسٹیڈیم میں32 غیر قانونی دوکانوں کی تعمیرات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ گریبر آج بھی سرکاری سرپرستی میں رفاہی پلاٹوں اور کھیل کے میدانوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔کورنگی لانڈھی کے مرکزی برساتی نالے پر سی بی ایم۔یونی ورسٹی نے قبضہ کر کے پارکنگ قائم کر لی ہے۔اسی طرح جام صادق پارک کی زمین پربھی ناجائزشاپنگ سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ملیر بند کے ساتھ ناجائز تعمیرات جارہی ہیں۔