سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے ناپا کو متبادل جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

201

سپریم کورٹ نے ہندو جیم خانہ کی عمارت ناپا سے خالی کرانے سے متعلق کیس میں ایک ماہ میں سندھ حکومت سے ناپا کو متبادل جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ کے روبرو ہندو جیم خانہ کی عمارت ناپا سے خالی کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکریٹری کلچر اور کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی سیکریٹری کلچر اور کمشنر کراچی کی سرزنش، عدالت نے سیکریٹری کلچر سے استفسار کیا گذشتہ عدالتی حکم پر اب تک کیا عمل درآمد ہوا ہے۔ کمشنر کراچی نے بتایا ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ مانگی ہے مگر ناپا کے لئے شہر کے مرکز میں کوئی مناسب جگہ نہیں ملی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ کو ڈی سی نے کلرک نے کیا کہا ہمیں اس غرض نہیں آپ اپنی رپورٹ دیں۔ آپ ہماری بات نہیں سمجھ رہے آپ کرکیا رہے ہیں آپکو پتہ نہیں کہ عدالت کا حکم کیا تھا۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو روسٹرم پر طلب کرلیا۔ ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ مرکز میں ایسی کوئی مناسب جگہ نہیں ہے ہمیں مہلت دی جائے ناپا سے مل کر کوئی بہتر تجاویز پیش کرسکیں۔ عدالت نے ایک ماہ میں سندھ حکومت سے ناپا کو متبادل جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔