امریکا نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان ڈیڈلاک جوہری مذاکرات کے حوالے سے ایک برا اشارہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز بعد ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے احیاءکے لیے مذاکرات کا آغاز ہونا ہے، تاہم عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران پر تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون نہ کرنا، جوہری مذاکرات کے سنجیدگی اور کامیابی کے لیے ایک اچھا اشارہ نہیں ہے۔