پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجو دہ حکومت نے پاکستان کو قرضوں کے جال میں پھنسا دیا گیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمرانی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 39 ماہ میں 32 ارب ڈالر بیرون ملک قرض لیا، نہ انفراسٹرکچر کے منصوبے لگے نہ بجلی و پانی کے منصوبے لگے، نہ دہشت گردی کی جنگیں لڑنا تھیں نہ معاشی ترقی میں اضافہ ہوا،32 ارب ڈالر کہاں خرچ کیا گیا؟۔