آئی ایل او لیبر معیارات کی تعمیل جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں معاون ہوگی ، سفیر یورپی یونین

459
یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمناراکا ای ایف پی اکنامک کونسل کے دورے کے موقع پرای ایف پی کے صدر اسماعیل ستار،یو این گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے صدر مجید عزیز اور صغیر بخاری کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا نے کہا ہے کہ نجی شعبے کی نمائندہ تنظیموں کی فعال کوششیں عالمی مارکیٹ میں پائیدار موجودگی کو یقینی بنانے اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی بلاکس یا انفرادی ملکوں کی طرف سے دی گئی تجارتی سہولیات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے اہم ہیں۔ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی اکنامک کونسل کے مثبت اقدامات قابل تعریف ہیں۔یہ بات انہوں نے ای ایف پی اکنامک کونسل کے دورے کے موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔یو این گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے صدر مجید عزیز ، ای ایف پی اکنامک کونسل کے چیئرمین آصف زبیری،سینئرایڈوائزریونس ڈھاگا ، انگرڈ کرسٹینسن اور صغیر بخاری نے آئی ایل او لیبر اسٹینڈرڈز، ویب کوپ، جی ایس پی پلس، الیکٹرسٹی مارکیٹس، منرلز ٹو کیمیکل،ایس ڈی جی ایس اور دیگر متعلقہ موضوعات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے بات کی۔ یورپی یونین کی سفیر نے خاص طور پر یورپی یونین کی جی ایس پی پلس کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس بات کو سراہا کہ ای ایف پی نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او) کا بطور جزو پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے اور آئی ایل او کے لیبر معیارات کی تعمیل میں پاکستانی برآمد کنندگان کی کوششوں کو آگے بڑھایا۔انہوں نے ان عملی اقدامات کی خاص طور پر تعریف کی جو ای ایف پی اکنامک کونسل نے جی ایس پی پلس، منرلز ٹو کیمیکل، لک افریقا، الیکٹرسٹی مارکیٹس، ٹورازم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کیے ہیں۔ انہوں نے اس حقیقت پر بھی مثبت جواب دیا کہ اقوام متحدہ کا گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان میں ای ایف پی کے چھتری تلے خدمات فراہم کررہا ہے۔