لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) تھانہ ولید کی حدود ناکہ نمبر 7 روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں میروخان چوک کے علاقے کا رہائشی نوجوان اعجاز لولائی شدید زخمی ہو گیا۔ جسے قریبی لوگوں نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا۔ دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑ گیا۔