سکھر( نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لوکل گورنمنٹ انتخابات اور عام انتخابات 2023 کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تصدیقی عمل جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لیے گھر گھر جاکر تصدیق کا عمل 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گھوٹکی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گھوٹکی میں ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے ضلع میں 10 اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر، 135 سپروائزر اور 575 تصدیق کنندگان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ضلعی الیکشن کمشنر گھوٹکی تما م فہرستوں پر خود نظر ثانی کریں گے ۔ دوسرے مرحلے میں 26 جنوری تا 11 مارچ 2022 تک ہوگی اس مرحلے میں انتخابی فہرستوں کے ابتدائی مسودے کو ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کیا جائے گا۔قومی شناختی کارڈ میں مستقل اور موجودہ پتے پر ووٹ کی تبدیلی کرائی جاسکے گی ۔ اسی طرح ووٹ فہرست میں ایسے نام موجود ہیں جو نہیں ہونے چاہئیںان پر اعتراض کرکے جمع کراسکتے ہیں۔ اس مرحلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر آفسر نظر ثانی اپنے متعلقہ علاقوں میں داخل اور اعتراض پر انتخابی فہرستوں پر فیصلہ کرے گا۔ اعلامیے میں قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے خاندان کے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی سمیت وفات پاجانے والے ووٹرز کے اخراج کرائیں بذریعہ ایس ایم ایس ووٹ کے اندراج کی معلومات کے لیے 8300 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔