الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون عدالت عظمیٰ میں چیلنج

556

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں یہ درخواست ایڈووکیٹ سلیم اللہ خان کی طرف سے دائر کی گئی ہے، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن آف پاکستان، سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ای وی ایم سے متعلق ہونے والے ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، 17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کیے گئے۔ منظور کیے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے والی ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے، ترمیم سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ای وی ایم کا خرچہ اسکے دائرے سے زیادہ ہے، ای اوی ایم سے حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا، ترمیم سے آئین کے بر خلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے، ترمیم میںووٹ ڈالنے کے اورسیز کے اختیارات و ضاحت نہیں کی گئی۔