کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کی احتساب عدالت نے محکمہ خوراک بلوچستان میں بدعنوانی کے مقدمے میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر لورالائی کو5 سال قید اور25 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی۔ نیب ترجمان کے مطابقفاضل جج آفتاب احمد لون نے نیب بلوچستان کی تحقیقات
اور ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرضمیر چھلگری نے کیس کی پیروی کی۔نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر غبن کی تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر لورالائی اجمل نے لورالائی فوڈ گودام کے انچارج کی حیثیت سے گندم کی ہزاروں بوریوں میںخوردبرد کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔