جاپان: وزیرخارجہ کے دورئہ چین کا فیصلہ احتیاط سے کیا جائے‘ حکمراں جماعت

266

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ایل ڈی پی کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے حکومت سے کہا ہے کہ چین کی جانب سے جاپانی وزیر خارجہ کو ملکی دورے کی دعوت پر احتیاط سے پیش رفت کی جائے۔ جاپانی وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے اس سے قبل فون پر بات چیت کی تھی۔ حکمراں جماعت کے امور خارجہ شعبے کے سربراہ ساتو ماساہیسا نے اپنے بیان میں کہ جاپانی وزیر خارجہ کا چین کا دورہ دنیا کے لیے غلط فہمی کا باعث بن سکتا ہے۔