چین کا قطبی آئس بریکر 38ویں انٹارکٹیکا مہم کے لیے روانہ

467

چین کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ قطبی آئس بریکرشو ئے لونگ2 شنگھائی سے ملک کی 38ویں انٹارکٹک سائنسی مہم کے لیے روانہ ہوگیا۔

چین کے پولر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ اس بحری جہاز پر  101 رکنی ٹیم سوار ہے اور یہ  ایک دیگر آئس بریکر شو ئے لونگ کے ساتھ کام کرے گا، جو 5 نومبر کو 154 ارکان کے ساتھ قطبی مہم کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس سائنسی مہم کے دوران قطب جنوبی میں ہائیڈرولوجیکل، موسمیاتی اور ماحولیاتی تحقیقات کی جائیں گی اور مائیکرو پلاسٹکس اور قطب جنوبی اوقیانوس میں بہتے کچرے جیسی نئی آلودگیوں کی نگرانی کی جائے گی۔

یہ خطے میں چین کے ژونگ شان  اسٹیشن اور گریٹ وال اسٹیشن تک سپلائی اور گردشی عملے کو بھی لے جائے گا۔توقع ہے کہ دونوں بحری جہاز اگلے سال اپریل کے وسط میں چین واپس پہنچ جائیں گے۔