چین، شنشی کی  غیر ملکی تجارت میں 69 فیصد اضافہ

334

چین کے شمالی صوبہ شنشی  کی درآمدات اور برآمدات رواں سال جنوری تا اکتوبر کے دوران 187.6ارب یوآن(تقریباً29.4ارب امریکی ڈالرز ) تک پہنچ  گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 69.2فیصد زیادہ ہیں ۔تائی یوآن کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران صوبے کی برآمدات 78.2فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 115 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 56.8  فیصد اضافہ کے ساتھ 72.7 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔کسٹم حکام کے مطابق نجی کمپنیوں کی شاندار کارکردگی کے مظا ہرے کے ساتھ  کل درآمدات اور برآمدات 175 فیصد کے اضافہ سے تقر یبا  64.6 ارب یوآن ہو گئیں۔   جنوری سے اکتوبر تک شنشی کے سرفہرست تین تجارتی شراکت دار امریکہ، جاپان اور آسیان رہے جن کی درآمدی اور برآمدی قدریں بالترتیب 34.3 ارب یوآن، 22.5 ارب  یوآن اور 19.5 ارب یوآن تھیں۔   بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع  ممالک کو صوبے کی درآمدات اور برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 49.3فیصد اضافے کے ساتھ  39.7 ارب یوآن تک پہنچ گئیں-   اس عرصے کے دوران اہم برآمدی مصنوعات میں طبی مواد اور ادویات، کپڑے اور لوازمات، شمسی سیل، کوک اور کوئلہ شامل تھے۔