سکھر ،مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق

264

سکھر( نمائندہ جسارت) روہڑی کے قریب نہر کے کنارے کا کمزور پشتے کی مٹی کا تودہ کھیلتے بچوں اور خاتون پر آگرا تودے تلے دب ایک نوجوان جاںبحق ایک خاتون سمیت تین زخمی لاش اور زخمیوں کو علاقہ مکینو ں نے اسپتال روہڑی لایا گیا جہاں سے ایک زخمی کو سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے علاقے تاریخی شہر اروڑ کے گوٹھ دین محمد میرانی میں نارا کنال نہر کے کنارے کھیلنے والے بچوں پر نہر کے کمزور پشتے کے کٹاو کی مٹی کاتودہ آگرا جسکے تلے دب کر 16 سالہ مہیر علی ولد محمد صالح ایک صیعف العمر خاتون مسمات عالم ،6سالہ محمد اسحاق ولد محمد ابراہیم میرانی، عبدالرزاق ولد راہب میرانی شدید زخمی ہوگئے اطلاع پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپکے کے تحت تمام زخمیوں مٹی کے تودے سے نکال لیا تاہم 16 سالہ مہیر علی ولد محمد صالح میرانی دم توڑ گیا تمام زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچایا بچے ناراکینال کے کنارے کھیل رہے تھے جبکہ خاتون وہاں سے گذر رہے تھی کہ واقعہ پیش آیا ذرایع سے معلوم ہوا ہے مذکورہ علاقے سے بااثر افراد کینال کے کناروں سے غیر قانونی طور پر مٹی اٹھارہے تھے کہ واقعہ پیش آیا۔دوسری جانب روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار ڈرائیورسے بے قابو ہوکر اْلٹ کر کھائی میں جاگری کار میں سوار تین افراد شدید زخمی تشویشناک حالت میں روہڑی سے سکھر اسپتال منتقل تینوں زخمی پولیس اہلکار پنوعاقل کے رہائشی بتائے جاتے ہیں روہڑی سے پنوعاقل جارہے تھے کہ حادثہ رونماہوا روہڑی کے قریب ٹول پلازہ کے مقام قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابوہوکر اْلٹ کرکھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں عبدالمجید چاچڑ ، منظور احمدچاچڑ اور رابیل چاچڑ شدید زخمی ہوگئے جنھیں تشویشناک حالت میں روہڑی سے سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا تینوں زخمی پولیس اہلکار اور آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں جو روہڑی سے اپنے گھر پنوعاقل جارہے تھے کہ حادثہ رونما ہوا۔