سکھر(نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے میونسپل کارپوریشن سکھر کے اکائونٹ بند کرنے کا احکامات دے دیے، عدالت میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نا دینے کی درخواست پر سماعت، سماعت پر میونسپل افسران پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پنشن نا ملنے سے مشکلات کا سامنا ہے، میونسپل افسران نے بتایا کہ پنشن کی مد میں خاتون امیراں کو ایک لاکھ کا چیک دیا ہے،باقی 3 لاکھ 44 ہزار روپے بھی دیں گے،جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے کا ملنے والا چیک بھی کیش نہیں ہوا ہے، عدالت نے میونسپل افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنشن نا دینے پر میونسپل کارپوریشن کے اکائونٹ سیل کرنے کے احکامات دیے۔