سانگھڑ،نیشنل پریس کلب میں پیرپگارا کی 93 ویں سالگرہ منائی گئی

229

سانگھڑ(نمائندہ جسارت)نیشنل پریس کلب میں پیر پگارا کی 93 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،پروگرام میں فنکشنل لیگ کے ضلعی صدر غلام دستگیر راجڑ، سابق ایم پی اے محمد بخش خاصخیلی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وقار جٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری رانا سردار، سابق ناظم مراد علی نظامانی، علی حسن نظامانی، ایڈووکیٹ حسنین نظامانی، ایم ایس فنکشنل صدر سلیم نظامانی، سابق چیئرمین بلدیہ دلبر خان نظامانی ،ایڈووکیٹ انور شہزاد خٹک، ایڈووکیٹ محمد بخش وسان، ایڈووکیٹ ایوب راجپوت، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار بشیر احمد بھٹی، ایڈووکیٹ رضوان جیلانی ایڈووکیٹ سلمان جیلانی، ایڈووکیٹ رضا محمد خاصخیلی، صدر موبائل ایسوسی ایشن رحمت علی، آصف، الیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے صدر فیصل اقبال، آفاق احمد قریشی محمد مبین درس، عبدالغفور جانوری، انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر ڈی او کے ضلعی صدر عبدالغفار نظامانی، داود راجڑ، محکمہ انفارمیشن کے عبدالمجید، رمضان منگریو اور نیشنل پریس صدر غلام مصطفی ترین، اشفاق سلہری، محمد سلیم ملک، محمد قذافی، عمران زئی، سیف اللہ مغل، عزیز الرحمن رند، ظاہر شاہ، محمود راجپوت اور توفیق احمد قریشی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پیر پگاراروحانی اور سیاسی لحاظ سے اپنا ثانی نہیں رکھتے ان کی کمی کئی سالوں تک محسوس رہے گی ان کی سیاسی اور روحانی بصیرت کے سامنے انگریز سرکار نے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔پیر پگارا کا ملکی سیاست میں کلیدی کردار رہا ہے پیر پگارا کی سیاست کا سورج کبھی غروب نہیں ہوا ،پیر پگارا نے ہمیشہ امن ومحبت کا پیغام دیا ہے جو آج بھی عوام کے دلوں میں نقش ہے۔