امریکا اور ایران میں جھڑپوں کے دوران 9ہلاکتوں کا انکشاف

259

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج بصرہ میں امریکاکے ساتھ ہونے والی براہ راست جھڑپ میں پاسداران انقلاب کے 9 اہلکار وں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ ایران کی مہر خبر رساں ایجنسی نے کمانڈر علی رضا کے حوالے سے یہ خبر دی، تاہم اس میں واقعے کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ علی رضا تنگسیری کے مطابق امریکااور پاسداران انقلاب کی بحریہ کے درمیان کئی بار براہ راست جھڑپیں ہوئی ہیں،جنہیں ذرائع ابلاغ سے پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے چاہ بہار اور قشم جزیرہ کے اڈوں سے بحری اہداف پر حملے کیے ہیں۔