ویسٹبری ٹینس چمپئن شپ، نادر نے آصف کو شکست دیدی

390

کراچی (اسٹاف رپورٹر)18ویں ویسٹبری ٹینس چمپئن شپ میں کھیلے گئے تیسرے دن کے نتائج کے مطابق آر ایم ٹی اے کے 15 سالہ نادر مرزا نے ڈی اے کریک کلب کراچی میں کھیلے جانے والے 18ویں ویسٹ بیری ٹینس چمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنی شاندار کارکردگی سے حیران کر دیا، جب انہوں نے حیدرآباد کے مایہ ناز کھلاڑی آصف بچانی کوا سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 2-6 کے اسکور سے شکست دی۔ کراچی کلب کے شہرزر علی نے انڈر 13 سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں بھی اپ سیٹ کیا جب انہوں نے حیدرآباد کے سیکنڈ سیڈ عبدالوہاب کو باآسانی 2-4، 2-4 کے اسکور سے شکست دی۔ شہزر نے انڈر 11 سنگلز میں بھی حیدرآباد کے ایک اور کھلاڑی حاذق آریجو کو 1-4، 2-4 کے اسکور سے ہرا دیا۔ مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں نادر مرزا نے آصف بچانی کو 1-6، 2-6 سے شکست دی۔شیراز بھنڈ (حیدرآباد) نے تیمور اسلم (حیدرآباد) کو 2-6، 0-6 سے شکست دی۔بلال خان (حیدرآباد) نے محمد عمیر انور کو 0-6، 0-6 سے شکست دی۔نادر بچانی (حیدرآباد سیکنڈ سیڈ) نے مصطفی طارق کو 0-6، 4-6 سے شکست دی۔مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں فرحان الطاف (پہلی سیڈ) نے علی آصف کو 0-6، 0-6 سے شکست دی۔اشعر میر نے رحیم وقار کو 1-6، 2-6 سے شکست دی۔نادر بچانی نے ریحان اقبال کو 3-6، 1-6 سے شکست دی۔انڈر 15 سنگلز کوارٹرزمیں منیر درباری (حیدرآباد) نے فیض الیاس کو 0-4، 0-4 سے شکست دی۔دھرف داس نے نیل مرزا کو 5-3، 0-4، 4-5 سے شکست دی۔