نواز اور مریم کو سازش کے تحت سزا دلوائی گئی‘ شاہد خاقان

131

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے آڈیو اسکینڈل سے کا م کیا ہے؟ یہیں سے سارا سکینڈل شروع ہوتا ہے‘ اب یہ واضح ہے اور چیف جسٹس کی آواز میں واضح ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایک حکم اور سازش کے تحت سزا دلوائی گئی‘ پہلے جج ارشد ملک کا معاملہ آیا ، پھر بیان حلفی کا معاملہ آیا اورآج آڈیو ریکارڈنگ بھی آگئی‘ کوئی ادارہ ہے جو کہہ سکتاہے کہ جس چیف جسٹس نے عدالت میں مداخلت کرکے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دلوائی کم ازکم سزا تو ختم کریں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب آرڈیننس کا اثر کس پر ہے اور کس پر نہیں یہ سرکس ایک دن ختم ہوجائے گا‘ ہم نے پہلے بھی کافی بھگتا ہے، نیب بننے سے پہلے پاکستانی شہری کی آمدن بنگلادیش اور بھارت دونوں سے بہت آگے تھی اور ا ٓج وہ بھارت اور بنگلادیش سے آدھی رہ گئی ہے‘ عمران خان کی ناکامی اس کی حکومت کی کرپشن کا نتیجہ ہے۔