ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے حرام اور حلال کھانوں سے متعلق ہدایات کی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھارتی ٹیم کو خاص ڈائٹ پلان دیے جانے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیم کو حلال گوشت کھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کے سور اور بیف سمیت حرام کھانوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ ک مطابق بی سی سی آئی حکام کی جانب سے ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔
بی سی سی آئی حکام کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ کبھی کسی ڈائٹ پلان پر بات نہیں ہوئی اور یہ کھلاڑیوں کی ذاتی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کیا کھائیں اور کیا نہیں لہٰذا کھلاڑیوں پر کوئی ڈائٹ پلان زبردستی نافذ نہیں کیا جائے گا۔