سپریم کورٹ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر لیا گیا ازخودنوٹس  نمٹا دیا

246

سپریم کورٹ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر لیا گیا ازخودنوٹس  نمٹا دیا۔ پیر کو جسٹس اعجازلا حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے  مزکورہ بالا از خود نوٹس پر سماعت کی۔ دوران سماعت    سی ای او ڈریپ عاصم روف عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا پلاسٹک کی  بوتلوں میں ادویات رکھی جا سکتی ہیں،کیا پلاسٹک کے  معیار کو چیک کرنے کیلئے کوئی اقدامات بھی  ہوتے ہیں۔ جس  پر ڈریپ کے سی ای او نے عدالت کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق پلاسٹک استعمال ہو سکتا ہے،جہاں بھی غیر معیاری پلاسٹک استعمال ہونے کی شکایت ملے تو اس کیخلاف  کارروائی کرتے ہیں۔ عدالت عظمی  نے سی ای او ڈریپ کے بیان پر ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر لیا گیا ازخودنوٹس نمٹا دیا ہے۔