ایل این جی ریفرنس کیس، شاہد خاقان عباسی سماعت بنا کسی کارروائی کے تیس نومبر تک ملتوی

232

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس پر سماعت بنا کسی کارروائی کے تیس نومبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس زہر سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے لیکن جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔ عدالت نے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔