ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث کراچی سے پشاور تک گیس غائب ہے،گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔ سردیوں میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی کمی کے مسئلے نے عوام کو نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، صبح کے آغاز سے دن کے اختتام تک کہیں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے تو کہیں گیس کا کوئی نام و نشان نہیں جس کے باعث بچے بڑے ناشتے کے بغیر گھر سے نکلنے پر مجبور ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ سے شہری دہائی دینے پر مجبور ہوگئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہر بار باہر سے کھانا خریدنے کی سکت نہیں۔