لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہونے پر گہری تشویش کا اظہار،قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

244

 تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ آلودگی کی وجہ سے سانس کی بیماریاں،گلے کی خرابی اور نزلہ، زکام وبائی صورت اختیار کر رہے ہیں، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے جو سموگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہی ہے گندم اور چاول کی فصل کٹنے کے بعد والے حالات پر قابو پانے کے لیے پیشگی تیاری ہونی چاہیے۔ لہذا یہ ایوان تقاضا کرتا ہے متعلقہ ادارے آلودگی پھیلانے کے اسباب ختم کر کے اس میں اضافے کا سبب بننے والوں کے خلاف فوراً کارروائی کریں.