علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیار کا درجہ دے دیا گیا

232

 صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں قائم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیار کا درجہ دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹیکے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لیے مستند ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈائریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا گیا۔ ایروڈروم ریفرنس4Eکوڈ کے تحت لاہور ائیرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سندمل گئی۔عالمی ہوا بازی کی تنظیم کے وضح کردہ رولز کے تحت ہر سال ایئرپورٹ کا آڈٹ کیا جاتا ہے۔ ڈار کی جانب سے سند پر مبنی نو ٹم بھی جاری ہوگیا۔بوئنگ 747،787،777لاہور ائیرپورٹ پر آپریشن بحال رکھ سکتے ہیں۔ لاہور ائیر پورٹ کے رن وے ائیر بس اے 330،اے340 اور اے350 طیاروں کی لینڈنگ کے لیے مستند قرار دے دیے گئے۔بڑے طیاروں کو آپریشن کی اجازت ایروڈروم ریفرنس کوڈ فور ای کے تحت دی گئی۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر متعلقہ طیارے 3نومبر2024 تک آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے عالمی معیار کے مطابق زیر تعمیر ہے، سیکنڈری رن وے پر بڑے طیاروں کو لمیٹڈ لوڈ کے ساتھ لینڈنگ کی اجازت ہے۔ خیال رہے ایروڈروم جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو پہلے ہی عالمی معیار کا درجہ دے چکا ہے۔ مختلف ائیرپورٹس کا آڈٹ جاری ہے۔