راولپنڈی (آن لائن) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے نئے کورکمانڈر پشاور کی کمانڈ سنبھال لی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں منعقد ہوئی جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے کی۔