لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے ایک نیا آڈیو کلپ سامنے آنے سے پتا چلتا ہے کہ کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لیے عظیم الشان اسکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کے نظام کی منتظر ہے۔