سکھر (نمائندہ جسارت)پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کی جانب سے ماہ اکتوبر میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے عملے کے ایمپلائی آف دی منتھ حسن کارکردگی اور نقد انعامات کی تقسیم، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مختلف برانچز کے عملے میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے، تمام ریلوے ملازمین جن کی حاظر دماغی سے مختلف ایکسیڈنٹس کو ہونے سے بچایا گیا کو تمام ڈویژنل افسران کی موجودگی میں حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازا گیا،ان میں وہ تمام ملازمین بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے گراں قدر مشوروں اور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے محکمہ کے اخراجات میں واضح کمی لانے اور محکمہ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیا،جن ملازمین کو اعزازات سے نوازا گیا ان میں کمرشل ڈپارٹمنٹ سے شاہد خان یوسفزئی ڈویژنل انسپکٹر آف ایس ٹی ایز کو ماہ اکتوبر میں نا مسائد حالات کے باوجود اپنی برانچ میں تاریخ کی ریکارڈ ارننگ بنانے پر ایمپلائی آف دی منتھ کے اعزاز، تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا،علاوہ ازیں کمرشل ڈپارٹمنٹ سے ہی راو ظفر اقبال ریزرویشن سپروائزر سکھر کو ماہ اکتوبر میں سکھر ریزرویشن کی تاریخ کی بلند ترین ارننگ بنانے پر حسن کارکردگی کے اعزاز تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا ،کمرشل ڈپارٹمنٹ سے ہی طارق عزیز بروہی چیف بکنگ کلرک روہڑی کو ماہ اکتوبر میں مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنے پر ،کمرشل ڈپارٹمنٹ سے ہی ذوالفقار علی اعوان ایس ٹی ای سکھر کو ماہ اکتوبر میں سب سے زیادہ جرمانوں کی رقم وصول کرنے پر ،ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ سے خدا بخش چیف کنٹرولر کو نا مساعد حالات کے اپنے کام سے بے حد لگاؤ، ڈیوٹی آورز کے بعد بھی کام کرنے اور ٹرینوں کی پنکچویلٹی بہتر کرنے پر ،ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ سے فیاض حسین اسٹیشن ماسٹر نواب شاہ کو تاریخ کی بلند ترین ارننگ بنانے پر،سول انجینئر نگ ڈپارٹمنٹ سے محمد رمضان پی ڈبلیو آئی خانپور اور شیراز احمد چنا پی ڈبلیو آئی رادھن کو ماہ اکتوبر میں اپنے سیکشن پر ٹریک کی بہتر مینٹینس کرنے پر،سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے انوار دین گینگ میٹ, سجاد حسین نائٹ پیٹرولر ، علی انوار نائٹ پیٹرولر گینگ نمبر 24 انڈر پی ڈبلیو آئی گھوٹکی کو اپنے فرائض منصبی بہترین طریقے سے سر انجام دینے پر ،مکینیکل ڈپارٹمنٹ سے ابرار احمد پی آر سی کو ماہ اکتوبر میں اپنے کام سے بے حد لگاؤ،, ڈیوٹی آورز کے بعد بھی کام کرنے اور ٹرینوں کی پنکچویلٹی بہتر کرنے پر،مکینیکل ڈپارٹمنٹ سے محمد پریل ایس ایس فٹر روہڑی کو اپنے شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ،میڈیکل ڈپارٹمنٹ سے محمد شاہد ڈسپینسر روہڑی ،عبدالباری ڈسپینسر سکھر اور ارشاد مسیح سینٹری جمعدار کو ماہ اکتوبر میں اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کرنے پر،ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ سے محمد شفیق سب ا نجینئر ٹیلی کام اور محمد معروف ٹیکنیشن ٹیلی کام ،سگنل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے نظر عباس سگنل انسپکٹر نوابشاہ کو، جنرل ایڈمنسٹریشن سے بلخ شیر لوکو ڈویژن کلرک پی ون سیکشن کو جنرل ایڈمنسٹریشن سے مس سبین ایل ڈی سی پی-4 سیکشن کو ،الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ سے حافظ شہزاد ای ایف او روہڑی اور تصور حیات سب انجینئر سگنل سکھر کو ایمپلائی آف دی منتھ کے اعزاز، تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل نے اس موقع پر ان تمام ملازمین سے اپنے خطاب میں کہاں کے اپ سب لوگ اس طرح کی کاوشوں سے اپنا اور محکمہ کا نام روشن کریں اور وہ ملازمین جو اس ماہ یہ اعزاز حاصل نہ کرسکے وہ نومبر کے مہینے میں دل سے محنت کرکے یہ اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔