اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہل نواز و زرداری جیسے چوروں اور عوامی مجرموں کے خلاف لڑنا ہی وزیراعظم کی سیاست کا مقصد و منشور ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت سے آپ کو تکلیف عوامی مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی کرپشن کی دکان بند ہونے کے باعث ہے، وزیراعظم عمران خان کی ذات سے یہی تکلیف ہر کرپٹ اور چور سیاستدان کو ہے، ملک کی بقا اور ترقی کیلیے ہم کرپٹ اور چوروں کے خلاف یونہی لڑتے رہیں گے۔