اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی تحصیل راولپنڈی کے سابق صدر نسیم قریشی کو اتوار کے روز سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ، وہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی نماز جنازہ میں عبد الرشید ایڈووکیٹ، ضیا اللہ شاہ، لطیف شاہ، یاسر شیخ، جاوید صادق میر، چودھری اسد پرویز، آصف اکبر، سہیل مختار، راجا ظہیر، محمود پہلوان، آغا راحیل، ملک اعجاز، سعید اختر پیا، جمیل قریشی، ناصر میر، راجا الطاف حسین، میاں خرم رسول، ندیم اصغر کائرہ، کالد نواز بوبی اور دیگر شریک ہوئے۔